بھارت: آسام میں نسلی فسادات، 44 افراد ہلاک

india riots

india riots

بھارت(جیوڈیسک)بھارتی ریاست آسام میں جاری نسلی فسادات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چوالیس تک پہنچ گئی۔ بلوائیوں نے ایک ریلیف کیمپ کو آگ لگا کر عورت کو گولی مار دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بوڈو قبائل اور مسلمان آبادکاروں کے درمیان ہونے والے فسادات میں اب تک پونے دو لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

کرفیو اور شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے حکم کے باوجود لوٹ مار، قتل اور آتشزدگی کے واقعات جاری ہیں۔ وزیر اعلی آسام نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم من موہن سنگھ بھی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کل آسام کا دورہ کریں گے۔