بھارت : اجمیرشریف جانے والی بس کو حادثہ،16افراد ہلاک

india bus accident

india bus accident

بھارت (جیو ڈیسک)بھارت کی ریاست اترپریش میں اجمیر شریف جانے والی بس حادثے کا شکارہوگئی، جس کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کیمطابق بس ساٹھ زائرین کو لے کر اجمیرشریف جارہی تھی جو بہرائچ کے مقام پرمخالف سمت سےآنے والیٹرک سے ٹکراگئی۔

تصادم کے بعد بس میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں سولہ افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ امدادی کارکنوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا، جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔