بھارت اور انگلینڈآج پہلے ون ڈے کیلئے مدمقابل

india eng

india eng

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ آج نئی دہلی میں کھیلاجارہاہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دوبجے شروع ہوگا۔  بھارت کو انگلینڈ میںتینوںطرز کی کرکٹ میں بدترین شکست ہوئی تھی۔
عالمی کپ جیتنے کے بعد ہوم گرانڈ پرانہیں پہلی سیریز میں کھویاہوا اعتماد بحال کرنے کاچیلنج درپیش ہے۔ لیکن ٹنڈولکر،سہواگ اورظہیرسمیت کئی اہم کھلاڑی ابھی تک ان فٹ ہیں۔ اوپنرگوتم گمبھیر کی واپسی خوش آئندہے۔ انگلینڈ کیلئے بھارت کوانہی کی وکٹوں پر ہراناہرگزآسان نہیں ہے اور انہیںفتوحات کاتسلسل برقراررکھنے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔ تاہم جوناتھن ٹروٹ اورکیون پیٹرسن کی واپسی سے انگلینڈ کی بیٹنگ مضبوط ہوئی ہے۔ اسپن وکٹوں کیلئے انکے پاس گریم سوان اورسمت پٹیل موجود ہیں۔ جبکہ فاسٹ بولنگ میں انگلینڈ کو میزبان ٹیم پرواضح برتری حاصل ہے۔