بھارت : تیلنگانہ ریاست کے حق میں مظاہرے

India Telangana Protest

India Telangana Protest

بھارت (جیوڈیسک)بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں نئی ریاست تیلنگانہ کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ تیلنگانہ ریاست کیحامیوں نے مطالبے کے لیے جدوجہد تیز کردی ہے۔ مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور تیلنگانہ ریاست کے قیام کے لئے نعرے لگائے۔آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدرآباد سمیت تیلنگانہ کے مختلف شہروں میں دو روزہ ہڑتال کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسکول کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند ہیں اور بس اور ٹرین سروس متاثر ہوئی ہے۔ ہڑتال کی کال عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا کی تنظیم اور علیحدہ ریاست کی حامی دیگر تنظیموں نے دی ہے۔

تیلنگانہ سے تعلق رکھنے والے اسمبلی ممبرز اور دیگر متعدد احتجاجی رہنماں نے وزیر اعلی کے دفتر کے سامنے دھرنا دینے کی کوشش کی جنھیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تیلنگانہ حامی جماعتوں کا کہا ہے وہ مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔