بھارت قیدی سرجیت سنگھ رہا

Surjit Singh

Surjit Singh

لاہور : (جیو ڈیسک) بھارتی قیدی سرجیت سنگھ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا اور سخت سیکیورٹی میں واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا ہے۔ کچھ دیر بعد میں بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید بھارتی قیدی سرجیت سنگھ کو آج رہا کر دیا گیا ہے اس حوالے سے رہائی کے احکامات پنجاب حکومت کو بھیج دیئے گئے تھے۔ سرجیت سنگھ کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا اور پاکستانی عدالت نے اس کو سزائے موت سنائی تھی ۔

پاکستان کے سابق صدر مملکت غلام اسحاق خان نے اس وقت کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر سرجیت سنگھ کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا تھا۔