بھارت: نامزد آرمی چیف کے خلاف دائر درخواست خارج

Bikram

Bikram

بھارت : (جیو ڈیسک) بھارت کی سپریم کورٹ نے نامزد آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل بکرم سنگھ کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق فوجی افسروں اور بیوروکریٹس نے چار اپریل کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں بکرم سنگھ کی بطور آرمی چیف نامزدگی چیلنج کی گئی تھی۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ انھوں نے کانگو امن مشن کے دستے میں جنسی زیادتیوں کے مرتکب بھارتی فوجیوں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ ان پر مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں کا بھی الزام تھا۔

ادھربھارتی حکومت نے بھی بکرم سنگھ پر الزامات مسترد کر دیئے تھے۔ سپریم کورٹ نے جنرل بکرم سنگھ کا سروس ریکارڈ اور الزامات کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے بکرم سنگھ پر عائد الزامات مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔