بھارت : نصاب کی کتابوں میں پرناب مکھرجی کا نام بطور صدر شامل

parnab mukherjee

parnab mukherjee

بھارت : (جیو ڈیسک)بھارت میں صدارتی انتخابات سے قبل ہی کورس کی کتابوںمیں پرناب مکھرجی کا نام بطور صدر شامل کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گنڈوانا یونیورسٹی کی پولیٹکل سائنس کی کتاب میں یو پی اے کے صدارتی امیدوار پرناب مکھرجی کا نام بھارت کے چودہویں صدر کے طور پر شائع کیا گیا ہے۔

دوروز قبل کتاب کی رونمائی کی تقریب میں پولیٹکل سائنس ڈپارٹمنٹ کے ڈین کے علاوہ چالیس اساتذہ نے شرکت کی تھی۔بھارت کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کل کی جائی گی۔