بھارت نے کنٹرول لائن پر ہلاکتوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا

India Pakistan

India Pakistan

نئی دہلی(جیوڈیسک) بھارت نے کنٹرول لائن پر اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا اور واقعہ پر احتجاج کیا جبکہ پاکستان نے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے.

بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ کنٹرول لائن پرپاکستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں اس کے دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پاکستانی حکام نے اس کی تردید کی ہے ۔ بھارت نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ پاکستان نے ہلاک ہونے والیایک فوجی کی لاش پرتشدد بھی کیا۔اس سلسلے میں آج بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے خلاف پاکستان کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ ادھر پاک آرمی کے ترجمان نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے پھارتی الزام کی تردید کی ہے . ان کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ بھارت اتوار والے واقعہ سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے یہ جھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہے۔

دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے پاک فوج کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کے لیے کہوں گا اگر بھارت کی طرف سے حملے جاری رہے تو منہ توڑ جواب دیا جائے۔