بھارت پاکستان سے اسٹریٹجیک تعلقات قائم کرے۔ مانی شنکر

mani shankar

mani shankar

نئی دہلی: (جیو ڈیسک) مانی شنکر ائیر نے کہا ہے کہ پاکستان سے تصادم بھارتی سیکولرزم کی کیلئے خطرہ ہے بھارت تصادم کے بجائے پڑوسی ملک سے اسٹریٹجیک تعلقات قائم کرے۔ نئی دہلی میں پاکستان سے اسٹریٹجیک تعلقات کے متعلق تین روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی رکن پارلیمنٹ مانی شنکر آئر کا سوال کیا کہ تمام ممالک سے اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔ پاکستان سے کیوں نے نہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان پڑوسی ملک ہے۔ اور اس سے اسٹریٹیجک تعلقات کا ہونا لازمی ہے۔ مانی شنکر نے خبردار کیا کہ ممبئی حملوں جیسا کوئی اور واقعہ ہوا تو پاکستان اور بھارت کا مذاکرات عمل تباہ ہو جائے گا۔ مانی شکر نے تجویز دی کہ انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر مشترکہ لائحہ عمل جوڑا جائے۔ نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے۔

مانی شکر آئر نے بھارتی حکومت کو خبردار کیا کہ پاکستان کو یہ تسلیم کرنے پر مجبور کرنا کہ وہ دہشتگرد ریاست ہے۔ درست نہیں دونوں ممالک مضبوط اسٹریٹجک تعلقات قائم کریں۔