بھارت پھر ہار گیا، آسٹریلیا کو اننگز 68 رنز سے فتح

australia won

australia won

سڈنی ٹیسٹ، کینگروز نے چیمپئن سورماوں کو دھو ڈالا ۔بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں اننگز اور اڑسٹھ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے بھارت سے 4 میچوں پر مشتمل سیریز میں صفر کے مقابلے میں دومیچز سے برتری حاصل کرلی۔
مائیکل کلارک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔انہوں نے ناقابل شکست 329 رنز بنائے اور سچن ٹنڈولکر کی وکٹ حاصل کی۔ بھارت نے 114 رنز دو کھلاڑی آوٹ پر اپنی نامکمل اننگز شروع کی تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید354 رنز کی ضرورت تھی۔ مہمان ٹیم کو آج پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب گوتم گمبھیر 83 رنز بناکر سڈل کی گیندپروارنر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔ٹنڈولکر نے 80 اور لکشمن نے 66 رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔اس طرح ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر 100 ویں ٹیسٹ سنچری بنانے میں ایک بار پھر ناکام رہے۔کپتان دھونی نے صرف دو رنز بنائے۔یوں بھارت کی پوری ٹیم 400 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔
ہلفنہاس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔آخری اسکور یہ رہا۔ بھارت 191 اور400رنز، آسٹریلیا 659 رنز 4 کھلاڑی آوٹ پر اننگز ڈکلیئر۔