بھارت کا پاکستان کے سیاچن سے متعلق بیان کا خیر مقدم

pallam raju

pallam raju

بھارت : (جیو ڈیسک)بھارت نے پاکستان کے سیاچن کے مسئلے پر مذاکرات کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر مملکت برائے دفاع پالم راجو نے کہا کہ پاکستان کا بیان خوش آئند ہے اور پاکستان کا چیلنج کو سمجھ لینا خوشی کی بات ہے۔ سیاچن پر دو سو سے بھی زائد چیک پوسٹس پر پاکستان اور بھارت کی دس بٹالین فوجیں موجود ہیں جن کو وہاں رکھنے کے لئے دونوں ملکوں کو سالانہ اربوں روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں۔