بھارت : کوئلہ اسکینڈل میں ملوث حکام ، کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج

Indian coal mines

Indian coal mines

بھارت (جیوڈیسک) بھارت میں کوئلہ اسکینڈل میں ملوث پانچ کمپنیوں اور نامعلوم سرکاری حکام کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقدمہ کوئلے کی الاٹمنٹ میں ہونے والی مبینہ بد عنوانیوں پر درج کیا گیا۔سی بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں مطلوب افراد کی گرفتاری کے لئے دس شہروں میں کارروائی جاری ہے۔

اپوزیشن جماعتیں کوئلہ اسکینڈل میں وزیراعظم من موہن سنگھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہیں جبکہ اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث بھارتی ایوانوں کی کارروائی بھی تعطل کا شکار ہے۔