بھارت کو راہ داری دینے کا معاملہ آئندہ ماہ طے ہوگا،امین فہیم

amin fhaim

amin fhaim

وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ بھارت کو افغانستان تک راہ داری دینے کا معاملہ آئندہ ماہ دہلی میں مذاکرات میں طے کیا جائے گا ۔
یہ بات انہوں نے لاہور میں قالینوں کی نمائش کے موقع پر گفتگو میں کہی۔ مخدوم مین فہیم کا کہنا تھا کہ دہلی میں سیکرٹری سطح کے مذاکرات میں پاک بھارت تجارتی حجم کو آئندہ تین سال میں دو ارب ڈالر سے بڑھا کر چھ ارب ڈالر تک لے جانے پر بھی بات ہو گی۔ یورپی منڈی تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کو بھارت ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں ویٹو نہیں کریگا جو ایک بہت اہم پیش رفت ہے۔