بھارت کے خلاف تیسرا ون ڈے،پاکستانی ٹیم دہلی پہنچ گئی

Pakistani Team

Pakistani Team

بھارت (جیوڈیسک) بھارت کے خلاف تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم  نئی دہلی پہنچ گئی ہے۔ جس کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے عشائیہ دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئی دہلی آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سخت سیکورٹی کے حصار میں تاج پلیس تک پہنچایا گیا۔ تیسرے ون ڈے کی تیاری کیلئے گرین شرٹس آج فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم سیریز کے پہلے دو میچ  جیت کر سیریز اپنے نام کرچکی ہے جس کے بعد اب اس کی نظریں سیریز میں کلین سوئپ پر مرکوز ہیں ۔ امید ہے کہ شائقین کرکٹ بڑی تعداد  میں آخری میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔