بھارت کیخلاف ٹیم کی کارکردگی خوش آئند ہے ، محمد حفیظ

M hafeez

M hafeez

پاک بھارت وارم اپ میچ (جیوڈیسک) پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کہتے ہیں کہ کامران اکمل کی شاندار پرفارمنس اور شعیب ملک کے تجربے نے کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔کھیل کے اختتام پر فاتح ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ جس طرح پاکستانی کھلاڑیوں نے روایتی حریف بھارت کیخلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا وہ خوش آئند ہے۔

یقین تھا کہ اگر بھارتی ٹیم بڑا ہدف دیگی تو پاکستانی بیٹسمین ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے بھرپور محنت کرینگے۔ بد قسمتی سے اس مرتبہ بولرز وکٹیں حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ اچھا ثابت ہوا۔ نئی گیند سے زیادہ رنز دیئے جو شکست کا سبب بن گئے۔