بھارت کی آبی جارحیت نے پاکستانی معیشت تباہ کر دی ، حافظ سعید

Hafiz Saeed

Hafiz Saeed

لاہور (جیوڈیسک) لاھور جماعت الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت نے پاکستانی معیشت تباہ کر دی ہے۔ جماعت الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید ، سلمان غنی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے۔

اس موقع پر ذرائع سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے کسی بھی قسم کے مذاکرات پاکستان کے حق میں نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ ، بابری مسجد کا سانحہ اور سمجھوتہ ایکسپریس جیسے واقعات بھارت نواز لوگوں کے ضمیر جھنجوڑنے کیلئے کافی ہونے چاہئے۔