بھارت کے خلاف سیریز کا بے چینی سے انتظار ہے، سہیل تنویر

sohail tanvir

sohail tanvir

اسلام آباد (جیو ڈیسک)آل راؤنڈر سہیل تنویر نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کا بحال ہونا بین الاقوامی کرکٹ کیلئے خوش آئند ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز ہمیشہ حکومتوں اور عوام کو قریب لائی ہے۔ اسلام آباد میں سمر کرکٹ کیمپ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل تنویر نے کہا کہ بھارت کے خلاف سیریز کا بے چینی سے انتظار ہے۔

آل راونڈر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔