بھارت کے خلاف سیریز کلین سوئپ ٹارگٹ ہونا چاہئے ، جاوید میانداد

Javed Miandad

Javed Miandad

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف کلین سوئپ ہی ٹارگٹ ہونا چاہئے، ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہ ہوں تو بہتر ہے۔

ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی کپتان جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ وہ اپنا دورہ بھارت اس لئے چھوڑ رہے ہیں کہ یہ جیت کسی تنازع کا شکار نہ ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہ ہوں تو بہتر ہے، بھارت کیخلاف کلین سوئپ ہی ٹارگٹ ہونا چاہئے۔