بہترین کارکردگی پر محمد طاہر القادری کی طرف سے عقیل قادر کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا

aqeel qadir

aqeel qadir

لاھور : مضان المبارک 2012 میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام (بغداد ٹاؤن) لاہور میں بسائے جانے والے شہر اعتکاف میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں پوری دنیا اور پاکستان بھر سے مشن کے فروغ کے لیے شاندار اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے احباب کو شیلڈز، اسناد اور تمغوں سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق عباسی نے نارویجن زبان میں عرفان القرآن کا ترجمہ کی تکمیل اور منہاج لائبریری کی بہترین کارکردگی پر عقیل قادر کے لیے تمغہ امتیاز کا اعلان کیا۔ گذشتہ ہفتے شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ ڈنمارک کے موقع منعقدہ یورپین امن کانفرنس میں پر عقیل قادر نے شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دست سے تمغہ امتیاز وصول کیا۔ شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انہیں مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا۔

اس پر مسرت موقع پر عقیل قادر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں اللہ اور اسکے پیارے محبوب حضرت محمد مصطفی ۖ کے دین کے لیے محنت کرنا ایک اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا عرفان القرآن پروجیکٹ میں نارویجن مسلم آرٹ اینڈ کلچرل سوسائٹی کے تمام ممبران کی انتھک محنتیں اور کوششیں شامل رہی ہیں جنکی وجہ سے یہ پروجیکٹ مکمل ہوا ہے اور منہاج لائبریری کی پوری ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے مشن کے پیغام کو ہر جگہ پہنچانے کے لیے دن رات محنت کی ۔ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ کوئی بھی کام ایک اکیلا شخص سر انجام نہیں دے سکتا بلکہ یہ ٹیم ورک ہوتا ہے جسکی بدولت اللہ پاک اس میں برکتوں کا نزول فرماتا ہے ۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ اللہ پاک ہم سب کو اپنے دین کے لیے اتفاق اور سلوک سے محنت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

یورپین پیس کانفرنس میں موجود منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ، صدر MCBخلیل احمد راؤ، سیکریٹری جنرل MCB نوید احمد اندلسی ، ڈائریکٹر MWFیورپ علامہ اقبال اعظم، منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر سید محمود شاہ، سیکریٹری جنرل محمد بلال اوپل، منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے سیکریٹری جنرل نعیم رضائ، منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری اور دیگر ہدیداران نے تمغہ امتیاز ملنے پر عقیل قادر کو خصوصی مبارک باد دی ۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی