بیجنگ: صدر زرداری سے بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات

zardari

zardari

بیجنگ : (جیو ڈیسک) بیجنگ میں صدر زرداری اور بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کی ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر زرداری اور بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کی ملاقات بیجنگ میں ہونے والی شنگھائی کانفرنس کے دوران ہوئی۔ صدر زرداری نے ایس ایم کرشنا سے بھارت کی جانب سے افغانستان میں سرمایہ کاری پر معلومات لیں۔ ایس ایم کرشنا نے صدر زرداری کو بتایا کہ بھارت افغانستان میں صحت ، تعلیم اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کررہا ہے۔