بیرونی سرمایہ کاروں نے چار ماہ کے دوران 57 لاکھ ڈالر نکال لیے

Foreign Investors

Foreign Investors

رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے د وران پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم چھتیس کروڑ باون لاکھ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران بیرونی نجی سرمایہ کاری کا حجم سینتیس کروڑ ڈالر رہا ۔ براہ راست نجی سرمایہ کاری کی مد میں مجموعی طور پر ترسٹھ کروڑ ڈالر پاکستان لائے گئے جبکہ انتالیس لاکھ ڈالر واپس لے جائے گئے اس طرح چار ماہ میں اس مد میں چوبیس کروڑ ڈالر کی خالص سرمایہ کاری کی گئی۔

مالی سال کے دوران پورٹ فولیو سرمایہ کاری کا حجم بارہ کروڑ ڈالر سے زائد رہا ہے۔ جبکہ بیرونی پبلک سرمایہ کاری نے چار ماہ کے دوران ستاون لاکھ ڈالر کا انخلا کیا۔