بیشتر شہروں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

Weather

Weather

پاکستان : (جیو ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے زیادہ تر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا جبکہ بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں طویل سردی کے بعد موسم قدرے گرم ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور میں تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ انتیس، کراچی بیالیس، لاہور تینتیس، پشاور اکتیس، کوئٹہ پچیس، گلگت چوبیس، مظفر آباد چوبیس، ملتان پینتیس، فیصل آباد تینتیس اور مری میں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔