بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

Pakistan Dry Weather

Pakistan Dry Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کشمیر گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند ایک مقامات پر بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے ملک کے بالائی علاقے میں رات کے اوقات میں درجہ حرارت 3 سے 4 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی10 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں درجہ حرارت کچھ یوں رہا۔ اسلام آباد 06 ، مظفر آباد 03 ، پشاور 05 ، مری منفی 05 ، لاہور 07 ، فیصل آباد اور حیدر آباد 08 ، ملتان 09 ، اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔