بینظیرقتل: رحمن ملک سندھ اسمبلی کو تحقیقات پر بریفنگ دیں گے

Rehman Malik

Rehman Malik

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک آج ارکان سندھ اسمبلی کو بے نظیر قتل کی تحقیقات کی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔ وزیر داخلہ رحمن ملک سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد ارکان کو بریفنگ دیں گے۔

بے نظیر قتل کیس کی تحقیقات پر بریفنگ ہفتہ کو ہونی تھی جو وزیر داخلہ رحمن ملک کی مصروفیات کے باعث منسوخ ہوئی۔ سندھ اسمبلی میں ایک قرار داد کے ذریعے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔