بینظیر قتل کی دوسری ایف آئی آر درج کرانے کی ضرورت نہیں۔ ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

پاکستان : (جیو ڈیسک) بے نظیر قتل کیس کی دوسری ایف آئی آر کیس میں رحمان ملک نے سپریم کورٹ میں تحریری بیان جمع کرادیا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کیس کی دوسری ایف آئی آر درج کرانیکی کوئی ضرورت نہیں۔

سپریم کورٹ میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی دوسری ایف آئی آردرج کرانے کی درخواست زیر سماعت ہے۔ جس میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے تحریری بیان عدالت میں جمع کرا دیا۔ تحریری بیان میں کہا گیا کہ بے نظیر قتل کی دوسری ایف آئی آر درج کروانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ اگر کسی کے پاس شواہد ہیں تو وہ تحقیقات میں شامل ہو جائے۔