بینکاری نظام میں رقم کی کمی،بینکوں کو242 ارب45کروڑ روپیفراہم

pakistan rupee

pakistan rupee

اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو سات روز کے لیے دو سو بیالیس ارب پینتالیس کروڑ روپے فراہم کردئیے۔ مرکزی بینک نے یہ رقم گیارہ عشاریہ اٹھاون فیصد شرح سو د پر بینکوں کو فراہم کی۔
کمرشل بنکوں کی جانب سے اسٹیٹ بنک کو دو سو چوہتر ارب پانچ کروڑ روپے کے ٹی بلز فروخت کے لیئے پیش کیئے گئے تھے۔ اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں سرمائے کو متوازن رکھنے کے لیے اوپن مارکیٹ آپریشن کیا۔