بینکنگ سسٹم میں سرمائے کی قلت برقرار

State Bank

State Bank

کراچی(جیوڈیسک)بینکنگ سسٹم میں سرمائے کی قلت دور کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے چھ سو بیالیس ارب روپے فراہم کر دئیے۔

اسٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ سسٹم کو سرمائے کی فراہمی ٹی بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز خرید کر کی۔ سات روز کیلئے خریدے گئے بلز پر شرح سود آٹھ اعشاریہ سات چھ فیصد سالانہ طے پائی۔

اوپن مارکیٹ آپریشن کیلئے مجموعی طور پر چھ سو بہتر ارب پینسٹھ کروڑ روپے کی پیشکشیں موصول ہوئیں جن میں سے چھ سو بیالیس ارب پینسٹھ کروڑ روپے مالیت کے بلز خریدے گئے۔