بیٹا مجرم ثابت ہوا تو رعایت نہیں کی جائے گی، چیف جسٹس

iftikhar chaudhry

iftikhar chaudhry

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے فرزند ارسلان افتخار کی مبینہ کرپشن سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس کہتے ہیں بیٹا مجرم ثابت ہوا تو رعایت نہیں کی جائے گی۔چیف جسٹس افتخار محمد چوپدری نے کہا بیٹا مجرم ثابت ہوا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔ ہمارے سامنے مواد آنے دیں کسی کے ساتھ رعایت نہیں کی جائیگی۔ اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ ضابطہ اخلاق کی دفعہ سینتالیس کے تحت چیف جسٹس اس مقدمے کی سماعت نہیں کرسکتے۔

چیف جسٹس نے کہا وہ چیف جسٹس ہیں اور کسی کو بھی بلا سکتے ہیں۔ بیٹے کے معاملے میں بھی انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ ملک ریاض کے عدالت میں حاضر نہ ہونے پر ان کے نمائندے نے بتایا وہ برطانیہ میں ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا انہیں واپس بلایا جائے۔