بیکن ہاؤس سکول کا 16 سالہ طالب علم شعیب اشرف پاکستان کا تیزترین طالب علم قرار پایا

گجرات: بیکن ہاؤس سکول کا 16سالہ طالب علم شعیب اشرف پاکستان کا تیزرفتار طالب علم قرار پایا ، نیشنل سٹیڈیم اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں شعیب اشرف نے 100میٹر کا فاصلہ 11منٹ 8سیکنڈ میں طے کیا اور انہیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا ، اس موقع پر سکول کے بیکن ہاؤس سکول گجرات کے طالب علم طلحہ منیر نے 200میٹر میں سلور میڈل حاصل کیا ، ممتاز شخصیات نے پرنسپل بیکن ہاؤس سکول مس فائزہ شریف اور وائس پرنسپل سید محسنین شاہ اور سپورٹس ٹیچر ڈاکٹر شازیہ نورین کو مبارک باد پیش کی ہے ۔