بیگم نصرت بھٹو کی میت سکھر ایئرپورٹ پہنچ گئی

Begum Bhutto

Begum Bhutto

بیگم نصرت بھٹو کی میت دبئی ایئر پورٹ سے سکھر پہنچ گئی ہے جہاں سے اسے گڑھی خدا بخش لے جایا جائیگا۔ میت خصوصی طیارے کے ذریعے سکھر پہنچی جبکہ صدر زرداری، بلاول بھٹو، صنم بھٹو میت کے ہمراہ ایک الگ طیارے سے سکھر پہنچے۔
نصرت بھٹو کی نماز جنازہ آج شام ادا کی جائے گی ۔ نماز جنازہ میں صدر، وزیراعظم ، وفاقی و صوبائی وزرا، سیاسی رہنما، بلاول بھٹوزرداری ، وزیراعلی سندھ  اور دیگر شرکت کریں گے۔ بیگم نصرت بھٹو کی نماز جنازہ دو مقامات پر ادا کی جائے گی ۔ پہلینوڈیرو صدارتی ہاس اور پھر گڑھی خدا بخش میں نماز جنازہ ہو گی۔