بی جے پی اور آر ایس ایس دہشت گردی پھیلارہی ہیں، شوشیل کمار

Sushilkumar Shinde

Sushilkumar Shinde

بھارت(جیوڈیسک)بھارتی وزیر داخلہ شوشیل کمار شندے نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آرایس ایس ہندو دہشت گردوں کے کیمپ قائم کرکے دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔

جے پور میں ایک تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیر داخلہ شوشیل کمار شندے نے کہا کہ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس مکہ مسجد اور مالی گاں دھماکوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سیوک سنگھ ملوث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام کو ان معاملات کو سنجیدگی سے لیکر مزید چوکنا رہنا ہوگا۔ بھارتی وزیر داخلہ کو اس بیان پر اپنی جماعت کانگریس کے رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔