بے نظیر کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پانچویں برسی پر شہیدرہنماء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں الطا ف حسین نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اوراس کی بقا کیلئے طویل جدوجہد کی اور بالآخرجمہوریت کی خاطر ہی اپنی جان کی قربانی دیدی ، وہ شہید جمہوریت ہیں اور انہوں نے جمہوریت کیلئے جو قربانیاں دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قربانی کوقبول فرمائے اورانہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ انہوں نے شہید رہنماء کی برسی پر صدر مملکت آصف علی زرداری، ان کے بچوں اور پیپلزپارٹی کے تمام رہنماوں اورکارکنوں سے بھی دلی تعزیت اورہمدردی کا اظہار کیا۔