تحریک منہاج القرآن کے وفد نے گزشتہ روز موضع بانٹھ کا دورہ کیا

گجرات (جی پی آئی)تحریک منہاج القرآن کے وفد نے گزشتہ روز موضع بانٹھ کا دورہ کیا وفد نے اپنے دورہ کے دوران چوہدری سجاد وڑائچ سے ملاقات کی اور 23دسمبر کے حوالہ سے لاہور میں منعقدہ کنونشن میں شرکت کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا اور ان کو دعوت بھی دی۔

وفد نے یقین دلایا کہ مینار پاکستان کے سایہ تلے منعقد ہونے والا کنونشن یہ ثابت کرے گا کہ لاکھوں فرزندانِ اسلام کس قدر قائد تحریک سے محبت کرتے ہیں اور ان کی ایک کال پر لبیک کہتے ہیں ، وفد میں چوہدری سمیع اللہ ، چوہدری عنصر علی ، قیصر محمود چوہان ، چوہدری سرور وڑائچ و دیگر شامل تھے۔