تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت ریلی شہر کا چکر لگا کر چوک شاہ ولایت میں اختتام پذیر ہوئی

گجرات (جی پی آئی) تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیر اہتمام عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احتجاجی ریلی جو کہ امریکہ میں گستاخانہ فلم کی اشاعت کے خلاف نکالی گئی جی ٹی ایس چوک سے میلاد چوک ، چوک نواب صاحب ، سرکلر روڈ ، چوک پاکستان ، خواجگان روڈ سے ہوتی ہوئی ، چوک شاہ ولایت پر اختتام پذیر ہوئی ، ریلی میں کھیپڑانوالہ شریف سے سید صاحبزادہ زوار حسین شاہ کی قیادت یوسی 50سے قیصر محمود چوہان کی قیادت میں ، ریلوے روڈ سے اسٹیشن سے قاری بابر اقبل ، خالد محمود مغل کی قیادت میں ، یوسی 51سے چوہدری غلام سرور وڑائچ کی قیادت میں محلہ دسوندی پورہ یوسی 47سے قاری نوید رسول چشتی جلالپور جٹاں سے میاں ندیم القادری ، حاجیوالہ سے چوہدری عمران خالد طاہر دیوڑ کی قیادت میں پیروشاہ سے ڈاکٹر رشید کی قیادت میں شہر بھر سے عشاقانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قافلہ در قافلہ شریک ہوئے۔

بڑے ہی پر امن انداز میں نعرہ تکبیر و رسالت اور درود و سلام کی معطر فضائوں میں چوک شاہ ولایت پر اختتام پذیر ہوئی ، جہاں پر مولانا محمد یوسف راجپوت نے دعائے خیر کی ، اور علامہ ساجد محمود قادری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب ریلی پر مبارک باد دی۔