تربت : بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑیوں پر حملے، 4 اہلکار جاں بحق

Turbat pakistan

Turbat pakistan

بلوچستان(جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے تربت میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑیوں پر بم حملے میں چار اہلکار جاں بحق اوربارہ زخمی ہوگئے۔ تین گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

تربت سے بیس کلو میٹر دور سامی کے علاقے میں حملہ آوروں نے کوئٹہ سے بلوچستان کانسٹیبلری کی دو گاڑیوں کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ جس سے تین گاڑیاں تباہ ہو گئیں ۔ سر کاری طور پر چاراہلکاروں کے جاں بحق اور بارہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔