تربیلا میں پانی کی سطح میں کمی، ڈیڈلیول سے صرف 3.2 فٹ بلند

dam

dam

(جیو ڈیسک) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے صرف تین فٹ بلند رہ گئی جبکہ منگلا میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے تیس فٹ سے کچھ زیادہ ہے۔ ماہرین کے مطابق پہاڑوں پر ہونے والی برفباری اور سرد موسم کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کی آمد کم ہے جس کی وجہ سے سطح مسلسل گر رہی ہے۔

تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول تیرہ سو اٹھہتر فٹ ہے جبکہ اس وقت تیرہ سو اکیاسی اعشاریہ دو فٹ ہے۔منگلا میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے تیس اعشاریہ سات فٹ رہ گئی۔ منگلا ڈیم میں ڈیڈ لیول ایک ہزار چالیس فٹ ہے جبکہ اس میں پانی کی سطح دس ہزار ستر اعشاریہ ستر فٹ ہے۔