ہیکرز نے گوگل اور دوسری 300 سے زیادہ پاکستان میں چلنے والی غیر ملکی ویب سائٹس ہیک کرلی

Google Pakistan Hacked

Google Pakistan Hacked

اسلام آباد . غیر ملکی ہیکرز نے گوگل پاکستان اور دوسری 300 سے زیادہ پاکستان میں چلنے والی غیر ملکی ویب سائٹس ہیک کرلی، پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کو ری کنسٹرکٹ کرکے بحال کردیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کے مطابق ای بی او زیڈ نامی غیر ملکی ہیکرز نے گوگل پاکستان ویب سائٹ کو ہیک کیا گیا، صرف گوگل انٹرنیشنل کا سرچ انجن کام کررہا ہے۔ آئی ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ صارفین کئی گھنٹوں تک گوگل پاکستان سرچ انجن تک رسائی حاصل نہیں کرسکے۔ جبکہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے بتایا ہے کہ گوگل پاکستان کی ویب سائٹ کو ری کنسٹرکٹ کرکے بحال کردیا گیا۔