تعلیم ہر انسان کیلئے بنیادی ضرورت ہے بلکہ تعلیم موجودہ جدید دور میں آکسیجن کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ سمیع خان

کراچی : ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر محمد سمیع خان نے کہا کہ تعلیم ہر انسان کیلئے بنیادی ضرورت ہے بلکہ تعلیم موجودہ جدید دور میں آکسیجن کی حیثیت اختیار کر گیا ہے تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہے جدید دور میں خواتین کی تعلیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ایک تعلیم یافتہ ماں پوری فیملی کو تعلیم یافتہ بنا سکتی ہے اور تعلیم زندگی میں کامیابی کا حصول انتھک محنت اور لگن کے ساتھ ہی ممکن ہے مستقبل کے معماروں کو اس سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس ملک کا مستقبل آپ سے وابستہ ہے لہذا دن رات محنت کریں اور جس شعبہ میں بھی جائیں اس میں مہارت پیدا کریں اور محنت کو مستقل راہ بنائیں گے تو ہر مشکل خود بخود آسان ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار BELC سینٹر میں تقریب اسناد کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیااس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل ، ٹائون آفیسر فنانس خالد نفیس ، DTO سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی اور BELC کے اساتذہ بھی موجود تھے اس موقع پرایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر محمد سمیع خان نے اساتذہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کا کردار والدین سے کہیں بڑھ کر ہے کیونکہ وہ کسی بھی فرد کو معاشرے کا بہترین فرد بنانے میں سب سے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

لہذا تمام طلبا ء وطالبات کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ والدین اوراساتذہ کی عزت کرنے کے ساتھ ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں اس موقع پر اایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر محمد سمیع خان نے کامیاب طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کیں اس موقع پر اساتذہ اور طلباء و طالبات کے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Sami Khan Korangi Town

Sami Khan Korangi Town