تفریق ختم کر کے مسائل حل کئے جائیں۔ الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

پاکستان : (جیو ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ پر کسی ایک فریق نہیں بلکہ سب کاحق ہے جن کا جینا مرنا سندھ سے وابستہ ہے۔

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ کرنے والے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں خورشید شاہ اور نوید قمر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ نئے اور پرانے سندھیوں میں کوئی فرق نہیں، وقت کے ساتھ سب ہی پرانے ہو جاتے ہیں۔ سندھ کی دھرتی نے اپنے دامن میں سب کو جگہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو آپس کی تفریق ختم کر کے مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کرنا ہو گا۔