تلہ گنگ روز نامہ نئی بات کی خبرپر ایکشن

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)تلہ گنگ روز نامہ نئی بات کی خبر پر ایکشن۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں روز نامہ نئی بات نے تلہ گنگ یوٹیلٹی سٹورز پر ریجنل آفیسر کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے آٹا دستیاب نہ ہونے کی خبر شائع کی تھی۔

روزنامہ نئی بات کی خبر پر اعلی حکام نے ایکشن لیتے ہوئے ریجنل آفیسر راجہ قیصر کی سرزنش کی اور تلہ گنگ یوٹیلٹی سٹورز پر فوری آٹا فراہم کیا۔ تلہ گنگ کی عوام نے روزنامہ نئی بات کی صحافت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔