تلہ گنگ کے عوام کا وکیل ہوں عوام چودھری پرویز الہی کا ساتھ دیں یہاں تعمیرو ترقی کی نئی تاریخ رقم کروں گا ، حافظ عمار یاسر

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)مسلم لیگ ق کے صوبائی رہنماء اور ڈپٹی وزیراعظم پاکستان چودھری پرویز الہی کے دست راست حافظ عمار یاسر نے کہا ہے تلہ گنگ کے عوام کا وکیل ہوں عوام چودھری پرویز الہی کا ساتھ دیں یہاں تعمیرو ترقی کی نئی تاریخ رقم کروں گا وہ فلک شیر فلکی کی درخواست پر محلہ محمد آبادمیں سوئی گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اہلیان تلہ گنگ ماضی کے الیکشن میں چودھری پرویز الہی کو منتخب کرتے تو آج دندہ شاہ بلاول اور لاوہ تک سوئی گیس پہنچ چکی ہوتی ہے حافظ عمار یاسر نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے جان بوجھ کر تلہ گنگ کو پسماندہ رکھا آج تحصیل تلہ گنگ پنجاب کی ماڈل تحصیل ہے انہوں نے کہا کہ عوام آنے والے انتخابات میں چودھری پرویز الہی کا بھرپورساتھ دیں ہم آپ سے عہد کرتے ہیں کہ آپکی دہلیز پر سہولیات دیں گے اہلیان محلہ محمد آباد نے مسلم لیگ ق کے صوبائی رہنما حافظ عمار یاسر کو چودھری پرویز الہی اور مسلم لیگ ق کی آنے والے انتخابات میں بھرپور حمایت کا یقین دلایا محلہ محمد آباد میں منعقدہ سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے تلہ گنگ پر یس کلب کے جنر ل سیکر ٹر ی قا ضی عبد القا در ،عبدالرحمن شاد، ملک عارف ادلکہ، فلک شیر فلکی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔