تمام سیاسی قوتوں اور اداروں کو ساتھ لے کرچل رہے ہیں،وزیراعظم

raja pervez ashraf

raja pervez ashraf

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تمام سیاسی قوتوں اور اداروں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، مفاہمت کی پالیسی جاری رہے گی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ایسا چیف الیکشن کمشنر لائے ہیں جوغیرجانبدار ہے، فخرالدین جی ابراہیم کے نام پرسب متفق ہیں، وزیراعظم کا کہناتھا کہ ہم بھی سپریم کورٹ کی اپوزیشن جتنی ہی عزت کرتے ہیں،

ان کا کہناتھا کہ تمام سیاسی قوتوں اور جمہوری اداروں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور مفاہمت کی پالیسی پر گامزن ہیں وزیراعظم کا کہناتھا کہ این ایف سی ایوارڈ سے صوبوں کی معشیت بہتر ہوئی۔