تنظیم اساتذہ ضلع بھمبر کی دعوتی مہم آج سے ضلع بھر میں عشرہ معاون سازی کے نام سے شروع ہو رہی ہے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تنظیم اساتذہ ضلع بھمبر کی دعوتی مہم آج سے ضلع بھر میں عشرہ معاون سازی کے نام سے شروع ہو رہی ہے تنظیم کے ضلعی صدر حافظ جمیل ہاشم چوہدری کی پریس بریفنگ کیمطابق دعوتی مہم میں ضلع بھرکے پرائمری اساتذہ سے لیکر یونیورسٹی اساتذہ اور دینی مدارس و پرائیویٹ اداروں کے اساتذہ کو تنظیم کی دعوت دی جائے گی اور ان کو تنظیم اساتذہ معاون بنایا جائے گا۔

ضلعی صدر نے مزید بتایا کہ تنظیم اساتذہ وطن عزیز میں اساتذہ برادری کی واحد عالم گیر غیر سیاسی اور منظم اسلامی و فکری تحریک ہے جو اسلامی نظام تعلیم کے احیاء اور اساتذہ برادری کی اسلامی و فکری تربیت کیلئے کام کر رہی ہے دعوتی مہم سے ضلع بھر کے اساتذہ میں ایک نئی لہر علم کی پیدا ہو گی تینوں تحصیلوں کیلئے دعوتی کوآرڈینیٹر مقرر کردیئے گئے ہیں حلقہ بھمبر کیلئے محمد مبشر سبحانی ،حلقہ سماہنی کیلئے ریاض عاطف اور حلقہ برنالہ کیلئے شفاعت علی کو نامزد کر دیا ہے ۔