توہین عدالت: اپیل نہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اعتزاز احسن

Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وزیر اعظم گیلانی کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ توہین عدالت کیس میں سزا کے خلاف اپیل نہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

توہین عدالت کیس میں وزیراعظم کی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کی مہلت ختم ہونے کے قریب ہے۔ وزیر اعظم کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن کا پہلے بیان آیا اپیل تیار کر لی گئی ہے۔ دائر کرنے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کرے گی۔ اب کہتے ہیں سزا کے خلاف اپیل نہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس نئے بیان نے قانونی اور سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔