تھانہ ریلوے پولیس لالہ موسیٰ کا اے ایس آئی ارشد بیگ فرعون سے بھی بدتر ہو گیا

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) تھانہ ریلوے پولیس لالہ موسیٰ کا اے ایس آئی ارشد بیگ فرعون سے بھی بدتر ہو گیا،مسجد کی تعمیر کیلئے پتھر لے کر جانے والی گاڑی کے ڈرائیور کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا س سلسلہ میں بتایا جاتا ہے کہ ریلوے اسٹیشن لالہ موسیٰ پلیٹ فارم نمبر4پر زیر تعمیر مسجد کیلئے پتھر لے کر جانے والی گاڑی کو اے ایس آئی مرزا ارشد بیگ نے پکڑ کر حوالات میں منور کر دیا۔

معززین علاقہ کے کہنے پر مزید استعال میں آگیا اور مسجد کے امام کو بھی گالیاں دینے لگا یاد رہے کہ مذکورہ مسجد میں ریلوے ملازمین باقاعدگی سے نماز پڑھتے ہیں اور بچوں کو بھی دینی تعلیم دی جاتی ہے،ڈی ایس پی اور ڈی ایس پی ریلوے نے دورہ لالہ موسیٰ کے دوران مسجد کی تعمیر کے سلسلہ میں تعمیراتی سامان بذریعہ گاڑی وغیرہ ریلوے اسٹیشن پر لانے کی اجازت دی تھی عوامی حلقوں نے ریلوے تھانہ کے اے ایس آئی کے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے اسکے خلاف محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔