تیسراون ڈے: کل پاکستان کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش

pakistan tean

pakistan tean

پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیمیں دبئی اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں کل تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے مدمقابل ہونگی۔ انگلینڈ کو چار میچوں کی سیریز میں دوصفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔

پاکستان ٹیم نے مسلسل ساتویں ون ڈے سیریز جیتنے کا موقع گنوادیا ہے اب انہیں سیریز برابرکرنے کیلئے بقیہ دونوں میچز جیتنا ضروری ہیں۔ پاکستان کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ دبئی کی وکٹ پر اسپنرز کو زیادہ مدد ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان ٹیم میں ماہر وکٹ کیپر عدنان اکمل کی واپسی متوقع ہے لیکن ٹیم انتظامیہ کیلئے یہ فیصلہ کافی مشکل ہے کہ کس کھلاڑی کو ڈراپ کیا جائے۔ ابتدائی دونوں میچز میں فتح گر سنچریز بنانے پر انگلش کپتان ایلسٹر کک کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے فتوحات کا تسلسل جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا ہے۔