تیسرا ٹیسٹ ڈرا: انگلینڈ نے سیریز جیت لی

match draw

match draw

برمنگھم: (جیو ڈیسک) ا نگلینڈ اور و یسٹ انڈ یز کے درمیان سیر یز کا تیسرا کرکٹ ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔ برمنگھم میں با رش کی وجہ سے تیسرے ٹیسٹ کے آخری دن با لکل بھی کھیل نہ ہو سکا ۔

ٹیسٹ کے ا بتدا ئی دو دن بھی با رش کی نذر ہوئے تھے۔ چوتھے دن جب کھیل کا اختتام ہوا تو اس وقت ویسٹ انڈیز کے چار سوچھبیس رنز کے جواب میں انگلینڈ نے پا نچ وکٹوں کے نقصان پردو سو اکیس رنز بنا لئے تھے۔ ای این بیل چھیئتر اور اسٹیون فن صفر کے اسکور پر ناٹ آؤٹ تھے۔ و یسٹ انڈیز کی جا نب سے کم بیک کرنے والے ٹینو بیسٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے تین میچوں سیریز دو صفر سے جیت لی ۔ ۔مین آف ڈی میچ کا ایوارڈ ٹینو بیسٹ کو ملا۔ عمدہ کا رکردگی کی بنا پر اینڈریو اسٹراس کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا ۔