تیسرے ون ڈے میں بھارت نے پاکستان کو دس رنز سے ہرا دیا

Pakistan vs India 2012

Pakistan vs India 2012

بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں بھارت نے پاکستان کو دس رنز سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان کی پوری ٹیم انچاس اعشاریہ پانچ میں ایک سو ستاون رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز کامران اکمل تھے جو بغیر کوئی سکور کیے پویلین لوٹ گئے۔

چودہ رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا جب یونس خان چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اکسٹھ رنز کے مجوعی سکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ اس وقت گری جب ناصر جمشید چونتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ایک سو تیرہ رنز کے مجوعی سکور پر مصباح الحق انتالیس رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار اور ایشون نے دو دو جبکہ جدیجہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے بھارت کی پوری ٹیم چوالیسویں اوور میں ایک سو سٹرسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

بھارت کی جانب سے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے چھتیس رنز بنائے۔

بھارت کے دوسرے نمایاں بلے باز سریش رائینہ رہے، انہوں نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اکتیس رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے پانچ، محمد عرفان نے دو جبکہ جنید خان، محمد حفیظ اور عمر گل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کو بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔