تین ارب کی ریکوری، شریف خاندان کیخلاف ریفرنس پی اے سی بھیج دیا گیا

Recovery

Recovery

پاکستان : (جیو ڈیسک) نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھیج دیا، ریفرنس میں شریف فیملی سے تین ارب روپے کی ریکوری کی استدعا کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ شریف خاندان کی کمپنیاں انیس سو اٹھانوے سے تین ارب روپے سے زیادہ کی نادہندہ ہیں۔ شریف خاندان نے تین ارب روپے سے زیادہ قرضہ آٹھ بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں سے لیا۔ ریفرنس پر نیشنل کرائسس منیجمنٹ سیل کے ڈی جی بریگیڈئر جاوید اقبال لودھی کے دستخط ہیں۔ ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ قرضے کی رقم غریب عوام کا پیسہ ہے، وآپس لیا جائے۔