ثانیہ مرزا فرنچ اوپن کے ویمنز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں باہر

sania

sania

پیرس: (جیو ڈیسک) بھارت کی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ نینا بریٹ چیکووا اور ایڈینا گالووٹس نے بھارتی جوڑی کو شکست دی۔

پیرس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلام ایونٹ فرنچ اوپن میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں بھارتی ثانیہ مرزا اور ان کی امریکی جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز کا مقابلہ نینا بریٹ چیکووا اور ایڈینا گالووٹس پر مشتمل روس اور رومانوی جوڑی سے تھا جس نے بھارتی اور امریکی کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی کے خلاف انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6-3، 4-6 اور 7-5 سے کامیابی حاصل کرکے انکو ایونٹ سے باہر کردیا اور اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔